پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم خراب ہونے کے باعث پیدل آمدورفت بدستور معطل ہے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 25 دن بعد طورخم سرحدی گزرگاہ کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمدورفت گزشتہ روز بحال نہ ہو سکی تھی۔
پاک افغان عمائدین کا جرگہ ، طورخم سرحد پر سیز فائر پر اتفاق
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کی مرمت کیلئے انجینئرز طلب کر لیے گئے ہیں ، خرابی کی وجہ سے افغانستان پیدل آمدورفت آج بھی معطل رہے گی۔ سسٹم کی مرمت جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے فروری میں افغان فورسز کی جانب سے متنازع تعمیرات کے باعث طورخم سرحد بند کر دی گئی تھی جسے تین دن قبل دونوں ممالک کے حکام نے مذاکرات بعد تجارت کیلئے کھول دیا تھا ، پیدل آمدورفت بحال نہ ہونے سے سرحد کے دونوں اطراف شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔