صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ جاری

ہم نیوز  |  Mar 28, 2025

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کے سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو کی سطح پربرقرار ہیں۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز درجہ اول 45 روپے کلو، آلو 50 روپے کلو، ٹماٹر 60 روپے کلو، سبز مرچ 90 روپے کلو، ادرک 420 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

چائنہ لہسن کی قیمت 600 روپے کلو، فارمی کھیرے کی قیمت 30 روپے کلو، میتھی 55، بینگن کی قیمت 45 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 30 روپے کلو جبکہ شلجم کی قیمت 30 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت 65 روپے کلو، لیموں چائنہ کی قیمت 110 روپے کلو، مٹر کی قیمت 115 روپے، گھیا کدو کی قیمت 50 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 50 روپے کلو، بھنڈی کی قیمت 240 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے میں کیلا درجہ اول 260 روپے درجن دستیاب ہے جبکہ سیب ایرانی کی قیمت 290 روپے کلو، سیب کالا کولو کی قیمت 325 روپے کلو، چیکو کی قیمت 275 روپے کلو، پپیتے کی قیمت 210 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

کئی دکاندار مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخناموں کے برعکس من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More