لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست عدالت نے مسترد کرتے ہوئے نمٹا دی۔
ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے
درخواست گزار کو لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
تحریک انصاف نے دس مارچ کو عدالت سے رجوع کرکے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت مانگی تھی، پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔