مشہور اداکارہ کی وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئی

سچ ٹی وی  |  Mar 21, 2025

جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کرکے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اسود ہارون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے اور قیمتی گاڑی ہتھیا لی۔

اسود ہارون نے بتایا کہ اپنی رقم اور گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر مجھے ایک فارم ہاؤس میں بلایا گیا، جہاں مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More