کولڈ اور رنگ گورا کرنے والی کریم کے مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

کولڈ کریم اور رنگ گورا کرنے والی کریم کے استعمال سے جلد پر ہونے والے صحت کے مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔

ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے وزارت صحت سے سوال کیا کہ کیا حکومت نے کولڈ کریم کے جلد پر مضر اثرات کا نوٹس لیا؟جلد پر کولڈ کریم کے نقصانات پر حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟

لیہ سے تعلق رکھتا ہوں،شاداب خان نے میری کافی مدد کی ،حسن نواز

وزارت صحت نے تحریری جواب دیا کہ کولڈ کریم ڈریپ ایکٹ 2012 کے دائرہ کار میں نہیں آتی،رنگ گورا کرنے والی مصنوعات میں مرکری کی موجودگی پر ملک گیر مہم شروع کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈریپ کو کاروباری معاملات میں مداخلت سے روک دیا،پاکستان جنرل کاسمیٹکس ایکٹ 2023 نافذ کر کےمعیار اور فروخت کے اصول طے کر دیے گئے،کاسمیٹکس کے معاملات کی نگرانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کرے گی۔

سونا 2 ہزار روپے سستا،فی تولہ 3لاکھ 18ہزار 800روپےکا ہوگیا

وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار ملک نے کہا کہ یہ درست ہے کہ بہت سی کولڈ کریمیں غیر معیاری ہیں جس کی وجہ سے جلد پر اثرات ہوتے ہیں۔

میڈیکیڈ کریموں سے اتنے اثرات نہیں ہوتے جتنے نان میڈیکیڈ کریموں سے ہیں،کولڈ کریمز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے دائرہ کار میں نہیں آتیں،اس معاملے کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ادارہ دیکھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More