نجکاری کا شکار 1700 یوٹیلٹی سٹورز بند، کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین فارغ

سچ ٹی وی  |  Mar 21, 2025

حکومت نے خسارے کا شکار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند اور کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹر عون عباس بپی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی وزارت صنعت و پیداوار کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ کے دوران ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ میں ہے، 2 سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا ہے، اگست 2025ء میں 2 سالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی پراپرٹی کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس وقت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن حکومت کی سیکنڈ نجکاری لسٹ پر ہے، خسارے میں جانے والے 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں، نجکاری کے بعد کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے مزید بتایا کہ اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز کے 5 ہزار ملازمین مستقل ہیں جنہیں سرپلس پول میں بھیجا جائے گا۔

جبکہ ادارے کی نجکاری کی صورت میں فارغ کیے جانے والے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو کوئی پیکیج بھی نہیں دیا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ خسارے کا شکار اسٹورز کا ماہانہ خرچہ ایک ارب 2 کروڑ روپے تھا جو اسٹورز کی بندش سے 52کروڑ روپے رہ گیا ہے۔

۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More