پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلقات کو مضبوط کرنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان کابل میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا سسلسلہ بحال
پاکستان کے نمائندہ خصوصی اور افغان وزیر خارجہ نے پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔
محمد صادق اس وقت ہمسایہ ملک کے 3 روزہ دورے پر ہیں، جس کا مقصد سکیورٹی خدشات کے باعث کشیدہ تعلقات کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی ہے۔
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے زیر التوا مسائل کے حل کے لیے مشترکہ ملاقاتوں اور وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکا افغانستان سے چھوڑے ہتھیار واپس لیتا ہے تو خطے میں امن بحال ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ
ملاقات کے بعد محمد صادق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلی سطح کے رابطوں اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔