وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی جب کہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
علاوہ ازیں، حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لیے بند رہیں گے۔
اس سے قبل، وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، کابینہ ڈویژن نے عید الفطر پر 3 سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ بروز پیر سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی۔
تاہم، حکومتی نوٹیفکیشن اس بات کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ اگر 29 رمضان کو چاند نظر نہ آیا اور عید الفطر یکم مارچ کو ہوئی تو عید کے تیسرے دن تعطیل ہوگی یا نہیں۔