پچھلے میچ کی شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کیوی کپتان

ہم نیوز  |  Mar 23, 2025

ماؤنٹ مونگانوئی: نیوزی لینڈ ٹی20 ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا ہے کہ ٹیم نے پچھلے میچ کی شکست کے بعد اچھا کم بیک کیا۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل بریسویل نے کہا کہ میرا نہیں خیال کے کنڈیشنز زیادہ تبدیل ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جلد وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ ہمارے بیٹرز نے ہمیں کھیل میں اچھا آغاز فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ، نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی

مائیکل بریسویل نے کہا کہ ڈیرل مچل اور میں نے اسکور کو 220 رنز تک پہنچادیا جس پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام فاسٹ باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ اور آج کی جیت سے بہت خوش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More