ہم نیوز | Mar 24, 2025
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا سلسلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔
ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اگلا خالصتان ریفرنڈم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں سکھ ووٹ کے ذریعے واضح پیغام دے رہے ہیں کہ بھارت کے زیر تسلط نہیں رہنا چاہتے۔
سکھ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھوں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے ، اب وقت آ چکا ہے کہ سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More