ملکی دفاع کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم

ہم نیوز  |  Mar 24, 2025

اسلام آباد: صدر مملکت نے ملکی دفاع کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات تقسیم کیے۔

ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کیپٹن سید عامر رضا کو بہادری اور فرض شناسی پر ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ایئر مارشل محمد سرفراز کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ایئر مارشل کاظم حماد، ایئر مارشل شکیل غضنفر۔ میجر جنرل سعید الرحمان سرور، ایئر مارشل شکیل صفدر کو ہلال امتیاز (ملٹری ) عطا کیا گیا۔

میجر جنرل ندیم فضل، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل سہیل صابر، میجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل سہیل الیاس، ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال، میجر جنرل سید مکرم حسین کو ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔

اسی طرح میجر جنرل افتخار احمد ستی، میجر جنرل شاہد پرویز، میجر جنرل نور ولی خان۔ میجر جنرل محمد نعیم اختر، میجر جنرل راجہ محمد ندیم اشرف، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل محمد عاصم خان۔ میجر جنرل ندیم یوسف، میجر جنرل غلام محمد، میجر جنرل نسیم انور۔ میجر جنرل عمر احمد شاہ کو ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا رمضان ریلیف پیکج تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت

میجر جنرل محمد شاہد صدیق، میجر جنرل سید علی رضا، رئیر ایڈمرل شفاعت علی خان، میجر جنرل عبدالسمیع۔ میجر جنرل محمد یاسر الہٰی، میجر جنرل عدیل حیدر منہاس، رئیر ایڈمرل امتیاز علی، میجر جنرل کمال انور چودھری، میجر جنرل منیر الدین کو ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔

میجر جنرل احسن وقاص کیانی، میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ، میجر جنرل نسیم انور، میجر جنرل عدنان سرور۔ میجر جنرل عمر مقبول، رئیر ایڈمرل خیبر زمان، میجر جنرل ظہیر اختر اور میجر جنرل محمود سلطان کو ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More