لاہور: گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے اسمبلی سے منظور متعدد بلوں کی توثیق کر دی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر فوری نافذالعمل ہو گئے۔
سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی بل) 2025 اور صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا 30 ہزار طلبا کو اسکالر شپس دینے کا اعلان
گورنر نے پنجاب ویگرینسی ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔
پنجاب پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بل، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل بھی منظور کر لیا گیا۔ جبکہ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی بل 2025 اور نوٹریز ترمیمی بل 2025 کی بھی توثیق کر دی گئی۔