جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کا چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 25, 2025

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج نے عہدہ چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا۔چیئرمین این آئی آر سی نے ایگریمنٹ منسوخی کیلئے صدر مملکت کو بھی نوٹس کی کاپی بھجوا دی ہے۔

افغان باشندوں کے بارے میں خیبرپختونخوا حکومت سے تفصیلات طلب

سابق جج کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا۔واضح رہے کہ 2024ء میں وفاقی کابینہ نے ان کی تین سال کی مدت کیلئے بطور چیئرمین این آئی آر سی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More