کیا آپ لال فراک پہنے اس پیاری سی بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنے گی

ہماری ویب  |  Mar 27, 2025

بچپن کے معصوم لمحات میں کھینچی گئی تصاویر بڑے ہو کر انمول یادگار بن جاتی ہیں. ایسا ہی کچھ تصویر میں موجود اس بچی کے ساتھ ہوا جسے اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے. کیا آپ اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

اگر نہیں تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ اب ملک کی نامور اداکارہ ہیں اور حال ہی میں مختلف گیمز شوز میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ پہلے سے بھی زیادہ مشہور ہوگئی ہیں. ان کے شوہر پاکستان کے سابق کپتان رہ چکے ہیں.

اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچانے تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ دراصل اداکارہ ثنا جاوید کے بچپن کی تصویر ہے. ثنا 25 مارچ 1993 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور 2012 سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا. ثنا کی پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے ہوئی جو کچھ عرصے میں ہی طلاق پر ختم ہوگئی. اس وقت ثنا سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More