فلم ’سکندر‘ کی ریلیز سے قبل عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں کہا؟

اردو نیوز  |  Mar 30, 2025

انڈین فلم انڈسٹری میں تہوار انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اگر دیوالی پر شاہ رخ خان کا قبضہ ہے تو کرسمس پر عامر خان کی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جبکہ عید پر سلمان خان عُرف ’بھائی جان‘ کی فلم اُن کے مداحوں کے لیے کسی عیدی سے کم نہیں ہوتی۔عیدالفطر کی آمد آمد ہے تو اس موقعے پر سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے چرچے ہیں۔ فلم کے لیے ایڈوانس بکنگ جاری ہے اور انڈین میڈیا میں اطلاعات ہیں کہ یہ ان کی گذشتہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

فلم کے آنے سے قبل ہی اس کی دُھوم ہے یہاں تک کہ عامر خان جنہیں ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کہا جاتا ہے انہوں نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کہا ہے، لیکن ایک شرط کے ساتھ کہ جہاں تک جذباتی اپیل کا سوال ہے تو سلمان خان اُن سے بہتر اداکار ہیں۔اس فلم کے ٹکٹ کی قیمت کا بھی ہر طرف چرچا ہے۔ اس کی قیمت کہیں 2200 روپے ہے تو کہیں 90 سے 200 روپے کے درمیان ہے۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی کے دادر کے سنیما ہال میں ریکلائنر سیٹ کے ٹکٹ کی قیمت 700 روپے ہے اور ناقدین اسے بہت زیادہ کہہ رہے ہیں۔فلم ناقدین کی دلیل یہ ہے کہ سلمان خان کی فلمیں عام عوام کے لیے ہوتی ہیں اس لیے اتنی زیادہ قیمت عوام کو سنیما گھروں سے دُور رکھے گی۔دہلی سمیت دیگر شہروں میں اس کی قیمت 90 سے 200 روپے کے درمیان ہے۔ دہلی کے ڈیلائٹ سنیما ہال کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ہے جبکہ دہلی میں ہی ڈائریکٹرز کٹ یا لکس میں ریکلائنر سیٹ کی قیمت 2200 روپے ہے۔انڈیا کے بڑے شہروں میں سنیما چین پی وی آر میں اس کی بنیادی قیمت 400 روپے ہے اور اگر طلب میں اضافہ نظر آتا ہے تو قیمت میں بھی اضافہ نظر آئے گا جو کہ 2000 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔فلم کی ریلیز سے قبل عامر خان کی پروموشنبالی وڈ میں یہ ایک نیا ٹرینڈ دیکھا جا رہا ہے کہ ایک سپرسٹار دوسرے سپرسٹار کی فلموں کی پروموشن کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس سے قبل شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی ریلیز کے وقت بھی ایسا نظر آیا تھا جب سلمان خان اور عامر خان اُن کے لیے میدان میں اُترے تھے۔

 عامر خان کا کہنا ہے کہ ’جہاں تک جذباتی اپیل کا سوال ہے تو سلمان خان اُن سے بہتر اداکار ہیں‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

بہرحال سلمان خان ’سکندر‘ کی ریلیز سے قبل عامر خان نے فلم کے حوالے سے اپنے فلم ناقدین واضح رہے کہ اس فلم کی ہدایت کاری اسی فلم ساز اے آر مروگاداس نے کی ہے جنہوں نے عامر خان کے ساتھ فلم ’گجنی‘ بنائی تھی جو کہ بہت کامیاب رہی تھی۔عامر خان نے فلم کی ریلیز سے پہلے اس فلم کے تعلق سے مروگاداس اور سلمان خان سے بات کی ہے جس میں انہوں نے ہدایت کار سے پوچھا کہ ان دونوں میں سے بہتر اداکار کون ہے؟اس کا جواب مروگاداس نے موڑ دیا لیکن اس قسم کے ہر سوال کے جواب میں اُن کا توازن سلمان خان کے حق میں جاتا نظر آرہا تھا۔تاہم جب عامر خان نے جذباتی مناظر کو فلمانے کے بارے میں سلمان خان کی اداکاری کی تعریف کی تو ہدایت کار مروگاداس نے بھی ہامی بھرتے ہوئے کہا کہ ’سلمان انتہائی آسانی کے ساتھ جذبات کو سکرین پر لا سکتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’سلمان خان جذباتی مناظر کو غیر معمولی طور پر ہینڈل کرتے ہیں۔ وہ اکثر گلیسرین کی ضرورت کے بغیر روتے ہیں۔‘ اس پر عامر خان نے اتفاق کرتے ہوئے سر ہلایا اور سلمان کے جذباتی مناظر کو ’شاندار‘ قرار دیا۔مروگاداس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’کیمرے کے ساتھ جذباتی مناظر کو مکمل طور پر اداکار کے چہرے پر مرکوز کرنا، جس کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے کوئی دوسرا اداکار نہ ہو، ایک انتہائی مشکل کام ہے۔‘

’سکندر‘ ایڈوانس بکنگ میں ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے (فائل فوٹو: سکرین گرین)

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’اس کے باوجود سلمان خان نے اس میں مہارت حاصل کی، ہر لمحے میں ناقابلِ تردید صداقت لے کر آئے ہیں۔‘اسی گفتگو کے دوران سلمان خان کے والد سلیم خان کی انٹری ہوتی ہے جو کہ اپنے زمانے کے ٹاپ سکرپٹ رائٹر رہے ہیں۔ انہوں نے فلم کے بارے میں کہا کہ اس فلم کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس میں تجسس آخر تک برقرار رہتا ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ایک ایک سین کے بعد آپ محسوس کرتے ہیں کہ آگے کیا ہوگا۔ اب کیا کریں گے؟ اور اگر آپ ناظرین کے تجسس کو باندھ کر رکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوگا تو سمجھیں کہ یہ ہِٹ ہے۔‘عامر خان نے سلیم خان سے پوچھا کہ ’فلم کی ریلیز سے قبل جو نروسنس کی کیفیت ہوتی ہے تو اس سے کیسے نبردآزما ہوا جائے؟‘اس پر سلیم خان نے کہا کہ ’یہ فطری ہے، انسان جب بھی کوئی کام کرتا ہے تو اس میں ابتدا میں تھوڑی نروسنس ہوتی ہے، لیکن جب آپ سوچتے ہیں کہ یہ سب کو ہوتی ہے اور آپ اکیلے نہیں ہیں تو آپ کو اس سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔‘اس فلم میں اداکارہ رشمیکا مندانا بھی ہیں جنہوں نے جنوبی ہند کی فلم ’پشپا‘ سیریز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے اور انہیں انڈیا میں نئی سپرسٹار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس بات چیت کے دوران سلمان خان نے رشمیکا کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سکندر اور پشپا 2 کی شوٹنگ کی سخت ٹائمنگ کے ساتھ انصاف کیا اور بعض اوقات بغیر کسی آرام کے کام کیا۔سلمان خان نے مزید کہا کہ ’رشمیکا ناقابل یقین حد تک محنتی ہیں اور فلم کے ساتھ ان کی وابستگی متاثرکن ہے۔‘عام طور پر انڈیا میں فلمیں جمعے کو ریلیز ہوتی ہیں لیکن یہ عید کی مناسبت سے اتوار یعنی 30 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اب دیکھتے کہ جو دعوے سلیم خان اور عامر خان نے کیے ہیں اُن میں کتنی صداقت ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More