اپوزیشن کی اے پی سی کی نہ کوئی ضرورت ہے اور نہ کوئی اہمیت، چودھری سالک

ہم نیوز  |  Mar 27, 2025

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل  چودھری سالک کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کی نہ کوئی ضرورت ہے اور نہ کوئی اہمیت،امریکی سازش کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج امریکا سے ہی مدد مانگ رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فنڈڈ گروپ دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں،دہشتگردوں کو بیرونی قوتیں سپورٹ کر رہی ہیں،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں اور قوم کو اکٹھاہونا ہو گا۔

پاکستان پوسٹ کو اپنے ریونیو کو 4 گنا تک بڑھانے کی ہدایت

جو جماعت حکومت میں نہیں اس کو صرف تنقید نہیں کرنی چاہیے،سلامتی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کو شرکت کرنی چاہیے تھی۔

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی میں قربتیں صرف چہ میگوئیاں ہیں،یو اے ای حکومت کے ورک ویزوں پر تحفظات دور کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More