ایشوریا رائے کی گاڑی کو حادثہ، اداکارہ کے سکیورٹی گارڈ اور بس ڈرائیور میں ’جھگڑا‘

اردو نیوز  |  Mar 28, 2025

بالی وڈ سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔

دی فری پریس جرنل کے مطابق ممبئی کے جُوہُو تارا روڈ پر واقع امیتابھ بچن کے بنگلے کے قریب ایشوریا رائے کی گاڑی کو معمولی حادثہ پیش آیا ہے۔

ایشوریا رائے کی گاڑی کو حادثہ بس کے ساتھ پیش آیا جس کے بعد اداکارہ کے سکیورٹی گارڈ اور بس ڈرائیور کے درمیان جھگڑا بھی ہوا لیکن بعد میں اداکارہ کے سٹاف نے معذرت کر لی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق حادثے کے وقت اداکارہ گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔

ایشوریا رائے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’اداکارہ کے قریبی لوگوں نے بتایا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اُن کا ایکسیڈنٹ نہیں ہوا ہے۔‘

دوسری جانب ایشوریا رائے اور اُن کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ابھی تک گردش کر رہی ہے لیکن جوڑے کی حالیہ ایک ساتھ ویڈیو دیکھنے کے بعد طلاق کی افواہیں ایک مرتبہ پھر سے دم توڑنے لگی ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن دونوں ہدایتکار آشتوتش گواریکر کے بیٹے کی شادی میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ ایشوریا رائے کو آخری مرتبہ ہدایتکار منی رتنم کی فلم پونی این سیلوان ٹو کے ذریعے بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More