سچ ٹی وی | Mar 29, 2025
سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا جو دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکےگا، جزوی گرہن یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 51 منٹ پر ہو گا، جزوی سورج گرہن 3 بج کر 47 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا اور شام 5 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا۔ اس سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More