واٹس ایپ اسٹیٹس میں میوزک کیسے شامل کریں؟

سچ ٹی وی  |  Mar 29, 2025

عالمی سطح پر مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل اپ ڈیٹس میں عارضی میوزک کلپس کو شامل کرسکیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس میں اب سونگ کلپس کو بھی باآسانی شامل کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق دنیا بھر کے صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر واٹس ایپ اپ ڈیٹس کے طور پر ایپ میں موجود ہے جسے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر دستیاب اسٹوریز فیچر کی طرح 24 گھنٹے بعد ازخود غائب ہوجانے والے ٹیکسٹ، تصویر اور ویڈیو پیغامات کو شیئر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس فیچر کو کیسے استعمال کیا جائے گا؟

اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے وقت واٹس ایپ صارفین کو اسکرین کے اوپری حصے میں ایک میوزک نوٹ آئیکن نظر آئے گا یہ آئیکن صارفین کوواٹس ایپ اسٹیٹس میں میوزک کو شامل کرنے کی اجازت دے گا۔

صارفین تصویر پر مشتمل اسٹیٹس کے لیے 15 سیکنڈ کا میوزک اور ویڈیو کے لیے 60 سیکنڈ پر مشتمل میوزک شامل کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی میوزک لائبریری میں اسٹیٹس کیلئے لاکھوں میوزک موجود ہیں جہاں صارف اپنی مرضی سے ٹریک کا درست حصہ اسٹیٹس ساؤنڈ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More