مؤثر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،طلال چودھری

ہم نیوز  |  Mar 31, 2025

وزیر مملکت طلال چودھری نے  برطانیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر داخلہ یوویٹ کوپر کے عشائیے میں شرکت کی۔

طلال چودھری اور برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کو پر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا،طلال چودھری برطانیہ میں دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف کا وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ،مغربی بارڈر پر تعینات افسروں اور جوانوں کیساتھ عید منائی

ملاقاتوں میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ مؤثر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کا سیکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول کیلئے سخت اقدامات پر زور ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More