بھارت کی معروف اداکارہ پوجا ہیگڑے نے حال ہی میں تامل فلم کیلئے مسترد کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ اداکارہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انہوں نے سلمان خان، پربھاس اورشاہد کپورجیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کررکھا ہے۔
حبا بخاری کا بچپن میں 40 ہزار روپے عیدی ملنے کا انکشاف
اداکارہ نے سلمان خان کیساتھ کسی کا بھائی کسی کی جان، پربھاس کیساتھ رادھے شیام، شاہد کپور کے ساتھ دیوا، اکشے کمار کے ساتھ ہاوس فلم 4 اور ریتک روشن کیساتھ فلم موہن جو دڑو میں کام کر رکھا ہے۔
انہوں نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک تامل فلم کیلئے آڈیشن دیا تھا، انہوں نے مجھے ریجیکٹ کردیا، ان کا کہنا تھا میں کردار کے لحاظ سے زیادہ جوان ہوں، پھر انہوں نے کسی بڑی عمرکی اداکارہ کا انتخاب کرلیا۔
پوجا ہیگڑے نے آڈیشن دینے کے عمل کی حمایت کی اور کہا کہ اس طرح اداکار خود کو چیلنج کرتا ہے، اس سے گھبرانا نہیں چاہیے۔