ہیری بروک انگلینڈ کے نئے وائٹ بال کپتان مقرر

ہم نیوز  |  Apr 07, 2025

انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جوز بٹلر نے چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی پر استعفی دے دیا تھا۔

کپتان مقرر ہونے پر بروک کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔میں اپنے خاندان اور کوچز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ ان کے یقین اور سپورٹ کے بغیر میں آج اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔

انگلینڈ کی بڑی فتح افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی

واضح رہے کہ ہیری بروک نے جنوری 2022 میں انگلینڈ کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک 26 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس میں انہوں نے 1614 رنز اسکور کیے، جن میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More