معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہم نیوز  |  Apr 07, 2025

سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کیخلاف پراپیگنڈے کے الزام میں معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے لاہور میں درج کیا گیا ہے۔

امریکی ٹیرف،پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سلمان احمد کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 2 لاکھ 65 ہزار 400 فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا اور اسے ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More