اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔ اور اگر عدلیہ فیصلہ نہیں کرتی تو ہمارا سیاسی اتحاد فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس پر ہم کارروائی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، وزیر اعظم
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قرآن اور قسم کی روس ختم ہونی چاہیے۔ جبکہ آئندہ کوئی بات پبلک پر نہیں کی جائے گی۔
امریکی کانگریس کے بل پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کئی بل آتے رہتے ہیں۔ جس میں سے کوئی پاس ہوتے ہیں اور کوئی پاس نہیں ہوتے۔ میں نے بل دیکھا ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کا اس بل سے کوئی لینا دینا ہے۔