کنگنا رناوت نے مداح کے تحفےکو فضول ٹرافیز سے بہتر قرار دیدیا

ہم نیوز  |  Apr 08, 2025

بالی ووڈ اداکارہ و بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے فینز کی جانب سے ملنے والے تحفے کو ٹرافینز سے بہتر قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے مداح کی جانب سے موصول ہونے والے تحفے کا ذکر کیا جو انہیں فلم ایمرجنسی دیکھے جانے کے بعد ملا۔

معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے ملنے والے خط کی جھلک دکھائی جو انہیں جے شری رام کونسل کے ڈائریکٹر ایل این نیتھیاننتھم کی طرف سے موصول ہوا۔

خط میں ایک حصے میں لکھا تھاکہ، میں نے حال ہی میں آپ کی فلم ایمرجنسی دیکھی اورمیں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں واقعی متاثر ہوا۔

اس خط کو شیئرکرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کیپشن میں لکھا کہ یہ کمال ہے، مجھے ایمرجنسی بنانے کے لیے ایک شاندارساڑھی ملی جو بے فائدہ ٹرافیز کے مقابلے میں یہ کہیں بہتر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More