بلومبرگ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر محصولات میں اضافے کو 90 دن کیلئے ملتوی کرنے کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔
گھنٹوں میں ان خوش نصیبوں کی دولت میں 304 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا، سب سے زیادہ رقم ایلون مسک نے کمائی، ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں 23 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی مالیت میں 36 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مارک زکربرگ کی دولت میں بھی 26 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا اور اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی دولت میں 15.5 بلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلومبرگ کے اعداد و شمار کے مطابق د نیا کے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں 304 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا، یہ بلینیئرز انڈیکس کی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔