ٹرانس جینڈرکمیونٹی کےلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

سچ ٹی وی  |  Apr 11, 2025

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔ ٹرانس جینڈرز کے لئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام کاآغاز ہوگیا۔

سولہ سو ٹرانس جینڈرز کو پہلے مرحلے میں خصوصی طورپر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ پروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔ ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کے لئے ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ سکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ باعزت روزگار کمانے کیلئے ٹرانس جینڈرز کو ٹیلرنگ اور فیشن ڈیزائنگ بھی سکھائی جائے گی۔ الیکٹریکل ورک، سولر ٹیکنالوجی، بیوٹی سروسز اور کلنری آرٹس کی ٹریننگ دی جائے گی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر کے ساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے۔ ٹرانس جینڈرز سماجی بائیکاٹ اورمناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More