نیویارک چھٹیاں منانے آیا پورا خاندان ہلاک۔۔ بدنصیب ہیلی کاپٹر کی نہر میں گرتے ہوئے ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Apr 11, 2025

نیویارک کے دریائے ہڈسن میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ یہ حادثہ جمعرات کی سہ پہر جیرسی سٹی کے قریب پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر فضا میں ہی ٹوٹ کر دو حصوں میں بٹ گیا اور ملبہ نیچے گرتا رہا، جب کہ چند ہی لمحوں میں پورا ہیلی کاپٹر پانی میں جا گرا۔ امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور تمام لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا۔

نیویارک کے میئر نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور وہ اسپین سے نیویارک گھومنے آئے تھے۔

فی الحال حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ حادثہ نیویارک کے لوگوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، خاص طور پر بچوں کی ہلاکت نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More