سعودی عرب کا پاکستانی حج کوٹے میں بڑے اضافے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Apr 11, 2025

سعودی عرب نے مزید 10 ہزارپاکستانیوں کوحج کی اجازت دے دی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیےحج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق درخواست ان شہریوں کےلیےکی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکےتھے۔

وزارت اطلاعات کے حکام کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More