اوم پوری کی زندگی سے جوڑے راز کا پردہ فاش

سچ ٹی وی  |  Apr 11, 2025

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی ذاتی زندگی پر پہلی اہلیہ سیما کپور نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

آنجہانی اداکار اوم پوری کی وفات کو کئی برس گزر چکے ہیں تاہم حال ہی میں، ان کی سابقہ اہلیہ سیما کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اوم پوری نے شادی سے عین قبل اپنے گھریلو ملازمہ سے تعلقات کے بارے میں بتایا تھا۔

سیما کپور کے مطابق ان کی منگنی 1989 میں ہوئی اور دونوں خاندانوں نے جلد بازی میں شادی طے کر دی۔ شادی سے ایک دن پہلے، اوم پوری نے انہیں ایک دریا کنارے لے جا کر اپنے ماضی کے تعلقات کا ذکر کیا۔ اس وقت شادی کے دعوت نامے بھیج دیے جا چکے تھے اور وہ ایک ایسے چھوٹے شہر میں شادی کر رہے تھے جہاں ان کے والدین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

سیما کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات پہلے معلوم ہوتی تو وہ شادی کا فیصلہ نہ کرتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوم پوری نے شاید یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ ایماندار ہیں، مگر یہ رویہ ایک جاگیردارانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں وہ ہرگز ایسی شادی نہ کرتیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More