معروف ماڈل دماغ کی ناکام سرجری کے بعد چل بسی

سچ ٹی وی  |  Apr 12, 2025

معروف بین الاقوامی برانڈز ورساچے اور ارمانی کے ساتھ تعاون کے بعد مشہور ہونے والی آسٹریلوی ماڈل لوسی مارکووچ 27 سال کی عمر میں چل بسی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوسی مارکووچ کی حال ہی میں دماغ کی سرجری ہوئی تھی، سرجری سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں نے 27 سالہ ماڈل کی جان لے لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوسی آسٹریلیا کی ٹاپ نیکسٹ ماڈل تھیں۔

لوسی مارکووچ کے گھر والوں نے ماڈل کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لوسی کے دماغ کی شریانوں میں خرابی کے سبب سرجری کروائی گئی تھی۔

اس سے قبل ماڈل مارکووچ نے بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ شریانوں کی خرابی (AVM) کے لیے سرجری کروانے والی ہیں۔

دوسری جانب لوسی مارکووچ کی ایجنسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں لوسی مارکووچ کو ایک روشن چہرہ اور روشنی قرار دیا ہے۔

لوسی کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ لوسی کے خوابوں میں سے ایک خواب تھا اور ہمیں اس کے ساتھ اس کے سفر کا حصہ بننے پر بہت فخر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More