کپل شرما دو کامیڈی فلموں کے ساتھ بڑی سکرین پر واپسی کے لیے تیار

اردو نیوز  |  Apr 14, 2025

انڈین کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر اپنی 2015 کی ہٹ فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ کے سیکوئل کے ساتھ۔ بڑی سکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کامیڈی سیکوئل کو عباس، مستان پروڈیوس کر رہے ہیں اور انوکلپ گوسوامی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

امکان ہے کہ فلم 2025 کے وسط تک ریلیز ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق، کپل شرما نے ’کس کس کو پیار کروں 2‘ کے بعد ایک اور کامیڈی فلم پر کام کر رہے ہیں۔

اس فلم وہ نیتو کپور اور ردھیما کپور کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائیٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے اپنے اس پراجیکٹ کے لیے وزن کم کیا ہے، جسے آشیش آر موہن ڈائریکٹ کریں گے، جو ’کھلاڑی 786‘ کے لیے جانے جاتے ہیں۔

یہ مکمل طور پر ایک کامیڈی فلم ہوگی، جس کی شوٹنگ اپریل کے وسط میں چندی گڑھ میں ساتھ شروع کی جائے گی، جس کے بعد لمبی شوٹنگ کا شیڈول ہوگا۔ فلم کا نام فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے، لیکن اسے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ آنے والی کامیڈی فلم ایک انسیمبل پراجیکٹ ہے، جس میں نیتو کپور اور ردھیما کپور ساہنی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ فلم ردھیما کپور ساہنی کی بڑے پردے پر پہلی فلم ہوگی، اور وہ اپنی انٹری کامیڈی فلم کے ذریعے کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ نیتو کپور فلم میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جو فلم کے مزاحیہ ماحول میں ایک کلیدی عنصر کے طور پر سامنے آئیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More