خلیل الرحمان اغوا کیس کا فیصلہ آگیا۔۔ عدالت نے ملزمان کو کیا سزا سنا دی؟

ہماری ویب  |  Apr 15, 2025

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا برائے تاوان کے کیس میں تین ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا سنادی ہے۔ مجرموں میں آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان قیوم شامل ہیں۔

یہ فیصلہ جج ارشد جاوید نے سنایا۔ تینوں ملزمان کو جیل سے عدالت لایا گیا جہاں فیصلہ سناتے وقت وہ موجود تھے۔ عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سامنے آ گیا ہے۔

مقدمے کے دوران کل گیارہ افراد پر الزام تھا جن میں سے آٹھ، جن میں حسن شاہ بھی شامل ہیں، کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔ سزا صرف اُن تین افراد کو سنائی گئی جن پر الزام ثابت ہو گیا۔

یہ واقعہ 15 جولائی 2023 کو پیش آیا تھا، جب خلیل الرحمان قمر کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا۔ 21 جولائی کو سندر پولیس نے مقدمہ درج کیا جس میں اغوا اور دہشتگردی کی دفعات شامل تھیں۔ کیس کی کارروائی تقریباً آٹھ ماہ تک جاری رہی، جس دوران 17 سرکاری گواہوں کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ یہ کیس ایک ماہ میں نمٹایا جائے، جس پر عدالت نے عمل کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More