بالی ووڈ کی اداکارہ کیارہ اڈوانی پریگنینسی کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کر چکی ہیں جس کے بعد فلم ’ڈان 3‘ کی مرکزی اداکارہ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔
کیارا ایڈوانی کے ذاتی وجوہات کے باعث فلم سے علیحدہ ہونے کے بعد، اب یہ کردار نئی اداکارہ شروری کو دیا گیا ہے جو ان دنوں تیزی سے شہرت حاصل کر رہی ہیں۔
شروری، جنہیں فلم منجیا اور مہاراج میں ان کی بہترین اداکاری کے باعث شہرت ملی، اب رنویر سنگھ کے ساتھ ’ڈان 3‘ میں نظر آئیں گی جو ممکنہ طور پر ان کی کیرئیر کی لئے ایک شاندار فلم ثابت ہوسکتی ہے۔
یہی نہیں بلکہ شروری جلد ہی یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی فلم ’الفا‘ میں بھی عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوں گی۔
یاد رہے کہ مارچ 2025 میں کیارا ایڈوانی نے اپنی اور سدھارتھ ملہوترا کی جانب سے پہلے بچے کی آمد کی خبر کے ساتھ فلم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد فلم سازوں نے نئے چہرے کی تلاش شروع کی۔
بتایا جا رہا ہے کہ فلم ڈان 3 کی شوٹنگ 2025 کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے، جب شروری الفا کی تشہیر مکمل کر لیں گی اور رنویر سنگھ بھی اپنی ایک ایکشن فلم کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہوں گے۔