ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس گزر گے

سچ ٹی وی  |  Apr 16, 2025

اپنے مخصوص مزاحیہ سٹائل اور مزاح کی بدالت لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے برجستہ جملوں کے بے تاج بادشاہ، سٹیج، ٹی وی اور فلم کے مقبول مزاحیہ اداکار ببوبرال کو دنیا چھوڑے 14 برس بیت گئے۔

ببو برال کو سٹیج ڈرامے شرطیہ مٹھے سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے سٹیج ڈرامے لکھے، ہدایات کاری کی اور بطور گلوکار اپنا ایک البم بھی ریکارڈ کرایا، ببو برال اور مستانہ کی جوڑی نے کئی لازوال سٹیج ڈرامے کئے۔

ایوب اختر المعروف ببو برال گوجرانوالہ کے قصبے گکھڑ منڈی میں 1959ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1982ء میں گوجرانوالہ سے کیا اور پھر 1984ء میں لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔

تین عشروں پر محیط زندگی میں ببوبرال نے بھرپورعروج دیکھا، مزاحیہ فنکار نے 20 فلموں میں بھی کام کیا، ببو برال کو لاہور متعارف کرانے میں مرحوم اداکار فخری احمد کا اہم کردارتھا۔

ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16 اپریل 2011ء کو 51 برس کی عمرمیں دنیا فانی سے کوچ کرگئے، منفرد اندازی اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More