ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

سچ ٹی وی  |  Apr 19, 2025

بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل کی قربتیں بڑھ رہی ہیں جس کے باعث ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔

ان دنوں ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ 25 سالہ مصری ماڈل ایماء بکر کی سالگرہ مناتے دکھائی دیے اور ان کی ہم آہنگی دیکھ کر مداحوں نے اندازہ لگایا ہے کہ شاید دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

جمعرات کو ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئیں اور جب ریسٹورنٹ کا عملہ سالگرہ کا گانا گاتا اور رقص کرتا ہے تو ایماء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

اس موقع پر ہنی سنگھ نے ایماء کا ہاتھ تھامے رکھا، دونوں خوشگوار مزاج میں نظر آئے۔

یہی نہیں بلکہ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ایماء کو "کلیوپیٹرا"(جوکہ قدیم مصر کی ملکہ تھیں) کہہ کر مخاطب کیا،شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ایما بکر ماڈل ہیں ، وہ ایک اداکارہ بھی ہیں اور ہنی سنگھ کی کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آ چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 2023 میں ایما کو ہنی سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا تھا اور اب ان کی حالیہ ویڈیو نے دونوں کے درمیان تعلقات کے افواہوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں، جہاں ان کے ڈھائی لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

ہنی سنگھ کی پہلی شادی شالینی تلوار سے ہوئی تھی، جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More