سائرہ یوسف کتنے برس کی ہو گیئں؟

سچ ٹی وی  |  Apr 21, 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے حال ہی میں بیٹی نورے شہروز کے ساتھ اپنی 37 ویں سالگرہ منائی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے اور صدف کنول کی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔

تصویر میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ اور ماں کے خوبصورت رُوپ کی عکاس سائرہ یوسف کو اپنی بیٹی اور صدف کنول کی بیٹی کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سالگرہ کی یہ خوشگوار تقریب انسٹاگرام پر نورے شہروز کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں ماں اور بیٹی اور چھوٹی بہن کو خوشگوار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے 2012 میں معروف اداکار اور ماڈل شہروز سبزواری سے شادی کی تھی جو پاکستانی لیجنڈ اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں۔

سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی ہے نورے، جو دونوں کے درمیان تعلق کی سب سے خوبصورت یادگار ہے تاہم یہ رشتہ 2019 میں علیحدگی اور 2020 میں طلاق پر ختم ہوا۔

شہروز سبزواری نے بعد ازاں 2022 میں معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کی، جو اب صدف سبزواری کہلاتی ہیں، اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام سیدہ زہرا سبزواری ہے۔

دوسری جانب ’صنفِ آہن‘ میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والی سائرہ یوسف تاحال سنگل زندگی گزار رہی ہیں اور اپنی بیٹی کے ساتھ خوش و خرم نظر آتی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More