حیران کن طور پر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز 62سالہ اداکارہ کوملا جنھوں نے جینیفر لوپیز، جولیا رابرٹس، بیونس، انجلینا جولی کو ہرا دیا۔
جدید معاشرے میں خوبصورتی کا معیار بھی کچھ جدید ہوگیا ہے اب صرف نوجوان حسینائیں ہی نہیں بلکہ کئی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عمر رسیدہ خواتین بھی دلکشی کا معیار ٹھہرتی ہیں، دی پیپل میگزین نے اپنے تازہ شمارے میں 2025 کی سب سے خوبصورت شخصیت کا انکشاف کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اسٹار ہالی ووڈ کی 62 سالہ اداکارہ ہیں جنھیں خوبصورت خاتون کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور وہ اداکارہ ڈیمی مور ہیں۔
ڈیمی مور کو پیپلز میگزین نے اپنے تازہ شمارے میں 2025 کی دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون قرار دیا ہے، 62 سال کی عمر میں، ڈیمی یہ اعزاز حاصل کرنے والی معمر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔
میگزین نے ان کی تصویر کو اپنے کور اسٹوری کی زینت بھی بنایا ہے، انٹرویو میں ڈیمی نے اپنے جسمانی امیج کے مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔
62 سالہ اسٹار گزشتہ 12 مہینوں میں اپنی فلم، دی سبسٹینس کے ساتھ ایک بار پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں جس میں ان کی اداکاری کی پذیرائی کی گئی اور انھیں آسکر اور گولڈن گلوب ایوراڈ کےلیے نامزدگی بھی ملی۔