سونا پگھلا کے رقم اکاوٗنٹ میں ٹرانسفر، چین کی ایجاد نے تہلکہ مچا دیا

سچ ٹی وی  |  Apr 25, 2025

چین میں گولڈ اے ٹی ایم مشین چلائی جا رہی ہے جو سونا پگھلا کر اکاؤنٹ میں رقم بھیجنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ چین کا گولڈ اے ٹی ایم نہ صرف شنگھائی میں بلکہ پوری دنیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گولڈ اے ٹی ایم، جو شنگھائی میں قائم ہے، سونا پگھلاتا ہے، اس کی صفائی اور وزن کو چیک کرتا ہے اور اس کی قیمت نقد کی شکل میں آپ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے کنگ ہڈ گروپ کی جانب سے چلایا جانے والا اے ٹی ایم 3 گرام سے زائد اور کم از کم 50 فیصد پاکیزگی کے ساتھ سونے کی اشیاء قبول کرتا ہے۔ یہ سونا پگھلاتا ہے، اس کے معیار اور وزن کو جانچتا ہے، اور پھر مساوی قیمت کو 30 منٹ کے اندر بیچنے والے کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیتا ہے۔ اس عمل میں کسی کاغذی کارروائی ی ضرورت نہیں پڑتی۔

چین میں اس وقت سونے کی اونچی قیمتوں کی وجہ سے لوگ اپنے پرانے زیورات بیچ رہے ہیں۔ اس مشین کی مانگ اتنی مضبوط ہے کہ لوگوں کو فروخت کے لیے ایک سلاٹ بک کرنے کی ضرورت ہے، اپوائنٹمنٹس مئی تک بک ہو چکی ہیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More