بھارتی فوج کی ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ سے لیک ہونے والی ایک خفیہ دستاویز نے اہم انکشافات کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ساتھ مغربی سرحد پر تعینات بھارتی افواج کو ٹینکوں میں استعمال ہونے والے عام اور سستے گولہ بارود کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔
اس کمی کی اصل وجہ بھارتی فوج کی جانب سے حالیہ دنوں میں بڑی تعداد میں ٹینک کا اسلحہ چین کے ساتھ شمالی سرحد پر منتقل کرنا ہے۔
تاہم سب سے اہم اور قابلِ توجہ بات، خود ایک بھارتی کمانڈر کا وہ بیان ہے جو اس دستاویز میں درج ہے۔ کمانڈر نے انتہائی سادہ اور عام دستیاب بارود کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور یہی بیان بھارت کی جنگی تیاریوں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
حیرت انگیز طور پر ایسی حالت میں جب کہ بھارت کے پاس بنیادی گولہ بارود بھی ناکافی ہے وہ دو محاذوں, ایک شمال میں چین کے خلاف، اور دوسرا مغرب میں پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاری میں مشغول ہے۔