شیرخوار بچی کی فروخت، تین ملزمان گرفتار

سچ ٹی وی  |  May 06, 2025

لاہور پولیس نے شیرخوار بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں پانچ ماہ کی بچی کو6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے بچی کو بیچنے والےمیاں بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پانچ ماہ کی بچی کو ملزم روی نے بچی کے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا تھا، گل زیب اورنرمل نامی خاتون بچی کو روی کےساتھ مل کر 6 لاکھ میں فروخت کرنے آئے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ان سے دو موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو پہلی بار فروخت کرنے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More