اہم نکات:
انڈین ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، ’انڈیا کی جارحیت پر احتجاج‘
پنجاب اور اسلام آباد میں ہنگامی صورتحال: سکول بند، طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ
’جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ پاکستان نے سلامتی کونسل کو آگاہ کردیا
ملکی صورت حال ،وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس تین بجے طلب کر لیا
وزیرِ خزانہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، مالیاتی مارکیٹ کے تسلسل اور قومی اقتصادی سلامتی کا جائزہ
انڈیا کا حملہ، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
انڈین حملے کے بعد جنم لینے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔
اجلاس میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور آگے کے لیے لائحمہ عمل طے کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس، ملک کی اقتصادی صورت حال کا جائزہ لیا گیا
وزارتِ خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لینک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مالیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا تھا۔
اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک، چیئر مین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سیکریٹری خزاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
جنگی صورت حال، پاکستان اور انڈیا کی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار
رات گئے انڈین حملوں کے بعد آج صبح انڈیا اور پاکستان دونوں کی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی ہے۔
بدھ کی صبح انڈین انڈیکس سینسیکس میں ایک فیصد سے زائد کمی کے باعث مارکیٹ 80 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے جا پہنچی۔
چند لمحوں میں ہی انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھونے لگا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس گراوٹ کے پیچھے وہی ’خوف اور غیر یقینی کی صورت حال‘ ہے۔ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا حال بھی کچھ مختلف نہ تھا۔ انڈیکس میں 28 سو پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گئی۔سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 6 فیصد کی شدید مندی سے ہوا، تاہم بعد میں کچھ بہتری آئی اور اب مارکیٹ صرف 1 فیصد نیچے ہے۔
خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا: محسن نقوی
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن داخلہ نے انڈین حملوں میں اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
بدھ کو ایکس پر پوسٹ پر محسن نقوی نے مزید لکھا کہ ’پاکستان کا جذبہ ناقابل شکست ہے اور ہمارا مورال بلند ہے اور ہمارا جواب بہت مضبوط ہو گا۔‘