لائیو: انڈین حملے کے بعد سٹاک مارکیٹس میں مندی، کابینہ کا ہنگامی اجلاس

اردو نیوز  |  May 07, 2025

اہم نکات:

انڈین ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے انڈیا کی جارحیت پر احتجاج 

پنجاب اور اسلام آباد میں ہنگامی صورتحال کے باعث سکول بند، طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ

ملکی صورت حال پر وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس تین بجے طلب کر لیا

وزیرِ خزانہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں مالیاتی مارکیٹ کے تسلسل اور قومی اقتصادی سلامتی کا جائزہ

انڈیا کا حملہ، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

انڈین حملے کے بعد جنم لینے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔

اجلاس میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور آگے کے لیے لائحمہ عمل طے کیا جائے گا۔

جنگی صورت حال، پاکستان اور انڈیا کی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار

رات گئے انڈین حملوں کے بعد آج صبح انڈیا اور پاکستان دونوں کی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی ہے۔بدھ کی صبح انڈین انڈیکس سینسیکس میں ایک فیصد سے زائد کمی کے باعث مارکیٹ 80 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے جا پہنچی۔چند لمحوں میں ہی انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھونے لگا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس گراوٹ کے پیچھے وہی ’خوف اور غیر یقینی کی صورت حال‘ ہے۔ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا حال بھی کچھ مختلف نہ تھا۔ انڈیکس میں 28 سو پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گئی۔سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز  محمد سہیل کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 6 فیصد کی شدید مندی سے ہوا، تاہم بعد میں کچھ بہتری آئی اور اب مارکیٹ صرف 1 فیصد نیچے ہے۔گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی، عملے کی چھٹیاں منسوخ

 ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر پنجاب اور اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بدھ کو گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کیے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نارمل آپریشن ملتوی اور غیر ضروری ایڈمشن پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اسی طرح ڈاکٹر اور دوسرے طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور سٹیشن سے باہر جانے کے لیے اجازت لازمی ہو گی۔وزیر خزانہ کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس، ملک کی اقتصادی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

وزارتِ خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لینک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مالیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا تھا۔اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک، چیئر مین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سیکریٹری خزاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انڈیا نے پاکستان کے کن شہروں کو نشانہ بنایا اور وہاں کتنا نقصان ہوا؟پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان اور اس کے زیرِانتظام کشمیر میں چھ مقامات پر مجموعی طور پر 24 حملے کیے۔مزید تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں مودی اور انڈیا صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں: عمر ایوب

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ وہ ملک کا دفاع کرنے والی افواج اور عوام کے لیے دعاگو ہیں۔بدھ کو ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ  نمونیا کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’فاشسٹ مودی اور انڈیا صرف فیصلہ کن طاقت کی زبان سمجھتے ہیں، اس پر سخت حملہ کیا جائے۔‘

 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More