حرا مانی کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

سچ ٹی وی  |  May 10, 2025

بھارتی اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی جس پر پاکستانی اداکارہ نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمہیں بلکل صحیح لات ماری ہے ہریتھک نے، تمھارے پاس کوئی کام نہیں ہے، پاکستان سے تمہیں گالیاں پڑتی ہیں اور بھارت بھی تمہیں صحیح سائیڈ پر رکھتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کنگنا رونا نہیں کیوں کہ ہماری پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی:

خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More