رونالڈو سالانہ کتنا کماتے ہیں؟ جان کرحیران ہو جائیں گے

سچ ٹی وی  |  May 16, 2025

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹانو رونالڈو ایک مرتبہ پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اتھلیٹ بن گئے۔

فوربز میگزین نے 2025 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لگاتار تیسری مرتبہ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اتھلیٹ بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو نے اس سال 27.5 کروڑ ڈالر (تقریباً 77 ارب پاکستانی روپے) کمائے، جو گزشتہ برس کے مقابلے 1.5 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔ اس فہرست میں رونالڈو کے مقابلے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی 5ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کمائی میں کریم بینزیما کا 8واں نمبر ہے۔

 واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی کمائی کا بڑا ذریعہ النصر فٹبال کلب ہے جبکہ سوشل میڈیا پر 939 ملین فالوورز کی وجہ سے اسپانسرشپ ڈیلز، نائیک، کلینیک، اور دیگر برانڈز سے بھاری معاوضہ الگ ہے۔

 ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی تفصیلات (پاکستانی روپے میں)

کرسٹیانو رونالڈو- 275 ملین ڈالر (یعنی 77 ارب پاکستانی روپوں سے زائد)

اسٹیفن کری- 156 ملین ڈالر (یعنی 43.68 ارب روپوں سے زائد)

ٹائسن فیوری- 146 ملین ڈالر (یعنی 40.88 ارب روپوں سے زائد)

ڈیک پریسکاٹ- 137 ملین ڈالر (یعنی 38.36 ارب روپوں سے زائد)

لیونل میسی- 135 ملین ڈالر (یعنی 37.8 ارب روپوں سے زائد)

لیبرون جیمز- 133.8 ملین ڈالر (یعنی 37.46 ارب روپوں سے زائد)

کریم بنزیما- 104 ملین ملین ڈالر (یعنی 29.12 ارب روپوں سے زائد)

پاکستانی کھلاڑیوں کا موازنہ:

پاکستان کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی بابراعظم کی سالانہ آمدنی تقریباً 2-3 ارب روپے ہے، جو عالمی سطح پر ابھی بہت پیچھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More