چھکا مارتے ہی موت کے منہ میں کیسے چلا گیا؟ بلے باز کی اچانک موت کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jun 30, 2025

بھارتی ریاست فیروز پور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز ہرجیت سنگھ نے شاندار چھکا مارا تاہم خوشی منانے کے لیے پچ کی دوسری جانب موجود بلے باز کی طرف جاتے ہوئے ہرجیت گرگئے۔

یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتے ہیں، مگر اچانک ان کی طبیعت بگڑ جاتی ہے۔

گرنے کے بعد ساتھی کھلاڑی فوراً ان کے پاس پہنچے اور انہیں بچانے کی کوشش کی، حتیٰ کہ CPR (دل کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش) بھی کی گئی، لیکن ہرجیت سنگھ کو ہوش میں نہ لایا جا سکا، ڈاکٹروں نے بعد میں تصدیق کی کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ 2024ء میں پونے میں بھی پیش آیا تھا جہاں 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل جو گراورے اسٹیڈیم میں ایک مقامی میچ کھیل رہے تھے، دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد میدان سے باہر جاتے ہوئے زمین پر گر پڑے تھے۔

اگرچہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، عمران پٹیل ایک مکمل فٹ کھلاڑی اور آل راؤنڈر تھے، اس لیے ان کی اچانک موت نے سب کو حیران کر دیا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق اب نوجوان کھلاڑیوں میں دل کے دورے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، گرمی، جسمانی دباؤ، پانی کی کمی اور اندرونی طبی مسائل، جیسے کہ چھپی ہوئی دل کی بیماریاں اس کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More