اس بکواس شو میں بیٹھنے کے بجائے اور بھی کام ہیں۔۔ امریکی پروفیسر، ارنب گوسوامی کا شو چھوڑ کر کیوں چلی گئیں؟ ٹوئٹ میں بخیے ادھیڑ دیے

ہماری ویب  |  May 21, 2025

بھارتی ٹی وی کا متنازع ٹاک شو، جس کی شہرت سنسنی خیز بیانیے، یکطرفہ شور اور میزبان ارناب گوسوامی کے غصے بھرے انداز کے باعث ہے، اس بار براہِ راست امریکی پروفیسر کے غصے کی زد میں آ گیا۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے وابستہ بین الاقوامی شہرت یافتہ سیکیورٹی اسٹڈیز کی پروفیسر کرسٹین فیئر نے ارناب گوسوامی کے ٹی وی شو میں شرکت کے بعد نہ صرف پروگرام کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی واضح پیغام دے ڈالا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے لکھا:

"شو میں ہر کوئی بلاوجہ چیخ رہا تھا۔ یہ محض جنگجویانہ بکواس تھی۔ میرے پاس اس قسم کے فضول شور میں بیٹھنے کے بجائے بہت سے تعمیری اور معقول کام ہیں۔"

پروفیسر فیئر کا یہ واضح مؤقف بھارتی نیوز میڈیا، خصوصاً ارناب گوسوامی جیسے اینکرز کے اس مخصوص انداز پر ایک کھلا تنقیدی وار ہے، جس میں بحث کم اور نعرے بازی زیادہ ہوتی ہے۔ ان کے اچانک شو چھوڑ دینے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ افراد ان کے اس جرات مندانہ قدم کو سراہ رہے ہیں، تو کچھ دفاع میں ارناب کی صحافت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔

پروفیسر فیئر ماضی میں بھی جنوبی ایشیائی سیاست اور میڈیا کے بارے میں بے لاگ رائے رکھنے کے لیے مشہور رہی ہیں، مگر اس بار انہوں نے براہِ راست بھارتی نیوز کلچر کے اس پہلو کو آئینہ دکھایا جسے اکثر بین الاقوامی سطح پر ہدفِ تنقید بنایا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More