سید محسن گیلانی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈیولپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایف ایف ایلکٹورل کانگریس ہوئی جس میں صدر کی نشست پر مقابلہ محسن گیلانی نے جیت لیا۔

محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کرلی۔

انتخابات میں سید محسن گیلانی کے مقابلے پر کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہ علی زئی تھے جنھوں نے 11 ووٹ حاصل کیے جب کہ محسن گیلانی کو 13 ووٹ ملے، کل ووٹرز کی تعداد 24 تھی۔

الیکشن میں کامیابی کے بعد محسن گیلانی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے، وہ پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More