فاسٹ بالرمحمد وسیم جونیئر بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

فاسٹ بالرمحمد وسیم جونیئر بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے،عباس آفریدی کو پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے مطابق محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوئے ہیں،محمد وسیم جونیئر پی ایس ایل کے دوران سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔

 پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز کل(بدھ) سے لاہور میں ہوگا،دوسری جانب قومی ٹی20ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کیخلاف شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ،کوشش ہو گی پلان کے مطابق میدان میں کھیلیں،بنگلا دیش کی ٹیم ٹی 20میں بہت اچھی ہے۔ ٹی 20ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے مختلف کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں،ورلڈ کپ سے پہلے ایک اچھی پلیئنگ الیون بنانا مقصد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More