پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلہ،لوگوں میں شدید خوف و ہراس

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفان، آںدھی کے بعد  زلزلے کے  شدید جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی.

پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی موسم کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے جھنگ، چنیوٹ، لالیاں اور بھوانہ سمیت گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔

بعض علاقوں میں جھٹکے معمولی نوعیت کے تھے تاہم لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنا اسلام آباد میں تیز آندھی اور طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ سائن بورڈ اور سولر پلیٹس کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More